Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کار فرما ہے: وزیر داخلہ

ہمیں اس فتنہ کو عوام کےسامنے ایکسپوژ کرنا چاہئے۔
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 08:38pm
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پریس کانفرس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج  نیوز یوٹیوب
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ پریس کانفرس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر کارفرما ہے، پی ٹی آئی کا ہر قدم ملک کے نقصان میں ہے، عمران خان نوجوان نسل میں انتشار پھیلا رہے ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں یونیوسٹی میں جاکربھی ذہنوں میں زہر گھولا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری طریقے سے اقتدارمیں آئی ہے، عمران خان کہتے ہیں سازش کےتحت حکومت بنی ہے، قوم اس فتنے کوشناخت کرلے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس فتنہ کو عوام کےسامنے ایکسپوز کرناچاہئے، یہ کہتے ہیں کہ امریکی سازش کےتحت حکومت ختم کی گئی۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے کہا منٹس بنانا تو ہمارے ہاتھ میں ہے، عمران خان نےملکی معیشت اور سیاسی کلچر کو تباہ کیا،عمران خان نےعالمی سطح پرپاکستان کوتنہائی کا شکار کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے کشمیر ہڑپ کرنے پرصرف جمعہ کو احتجاج کیاگیا، عمران خان نےملک وقوم کاناقابل تلاشی نقصان پہنچایا۔

Federal govt

اسلام آباد

Rana Sanaullah

press conference