Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے معیشت کو نقصان پہنچا، وزیراعظم

مفتاح اسماعیل نے معیشت کی بہتری کے لئے دن رات کام کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا
شائع 28 ستمبر 2022 03:09pm
اسحاق ڈار نے ن  لیگ کی گزشہ حکومت میں اپنی قابلیت سے کامیابیاں سمیٹیں، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسحاق ڈار نے ن لیگ کی گزشہ حکومت میں اپنی قابلیت سے کامیابیاں سمیٹیں، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی، عالمی اداروں سے معاہدوں کو توڑا گیا، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے معیشت کو نقصان پہنچا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے ماضی میں بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالا، اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیتاہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار منجھے ہوئے سیاستدان اور تجربہ کار ماہر معیشت ہیں، انہوں نے مسلم لیگ ن کی گزشہ حکومت میں اپنی قابلیت سے کامیابیاں سمیٹیں، اہم اسحاق ڈار کی کامیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے مشکل حالات میں وزارت کا قلمدان سنبھالا، انہوں نے معیشت کی بہتری کے لئے دن رات کام کیا اور پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، مفتاح اسماعیل نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنائے تاہم اسحاق ڈار مشکل حالات سے معیشت کو نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں اور آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے حکومت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مہنگائی کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنا پڑا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مارچ میں تیل کی قیمتیں اچانک کم کی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سے معیشت کو نقصان پہنچا، عالمی اداروں سے کیے گئے معاہدوں کو توڑا گیا،عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد کم ہوگیا، اتحادی حکومت تمام صورتحال سے کامیابی سے نکلنے کی کوشش کرے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کی، سمرقند کا میرا دورہ انتہائی کامیاب رہا، جہاں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، ایس سی او ممالک میں رابطوں سے متعلق بات چیت ہوئی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں چین، روس اور ترکیہ کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، وسط ایشیا اور پاکستان کے درمیان سڑک، ریل رابطوں اور توانائی پر بھرپور گفتگو ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس سی او اجلاس کی بہترین کوریج ہوئی، وزیراطلاعات مبارکباد کی مستحق ہیں، ایس سی او کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کردار اہم تھا، انہوں نے بھرپور اندازمیں دنیا کو مسائل سے آگاہ کیا، حناربانی کا کردار بھی قابل ستائش ہے، شیری رحمان، مریم اورنگزیب اور پاکستانی سفیر نے اہم کردار ادا کیا۔

صدر سے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کی ملاقات، اہم امور زیرغور آئے

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی الگ الگ ملاقات ہوئی ہے، جس میں ملکی معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر غور آئے۔

ذرائع کے مطابق صدرعارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی حلف برداری تقریب سے قبل ہوئی،ملاقات میں ملکی سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے صدر مملکت کو دورہ امریکا میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف سربراہان مملکت سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے فوری بعد صدر عارف علوی سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایوان صدر میں 20 منٹ تک جاری رہی۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کیا جبکہ سیلاب کی صورتحال میں معیشت کے مزید نقصان پر بھی گفتگو کی گئی۔

وفاق وزیر اسحاق ڈار نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اسحاق ڈار نے صدر مملکت کو اپنے پلان سے آگاہ کیا۔

federal cabinet

Ishaq Dar

پاکستان

Finance minister

uzbekistan

Miftah Ismail

PM Shehbaz Sharif

samarkand

shingai corporation organization