Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، ابھی تومیں نے کھیلا ہی نہیں: عمران خان

عمران خان نے آڈیو لیک کا ذمہ دار شہباز شریف کو قراردے دیا
اپ ڈیٹ 28 ستمبر 2022 04:57pm

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ لیک ہونےوالی آڈیو پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، ابھی تو میں نے کھیلا ہی نہیں تھا۔

وزیراعظم شہبازشریف اورمریم نواز کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ سائفرسے متعلق گفتگوکررہے ہیں۔

اڈیو لیک ہونے کے بعد عمران خان نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگومیں وزیراعظم شہبازشریف کو اس کا ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ ، “ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کی، میں توکہتا ہوں پُوراسائفرہی لیک ہوجائے تا کہ سب کو پتہ چل جائے کتنی بڑی بیرونی سازش ہوئی ہے ۔ “

سائفرسےمتعلق اعظم خان کوحکمت عملی بتانے والے عمران خان لیک آڈیو میں میٹنگ بلانےپرزوردیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ، ”اب ہم نے صرف کھیلنا ہے،نام نہیں لینا“۔

اس حوالے سے صحافی کے سوال پرسابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ، ”اس کے اوپرتومیں نے کھیلا ہی نہیں ابھی، اب یہ ایکسپوزکریں گے تو کھیلیں گے اس کے اوپر۔“

آڈیو میں اعظم خان معاملے کو نیارنگ دینے کیلئے میٹنگ پر زوردے رہے ہیں جس پرعمران خان کا کہنا ہے کہ اب ہم نے صرف کھیلنا ہے،نام نہیں لینا، میرا خیال ہے سائفر پر میٹنگ کرلیتے ہیں، اعظم خان نے مشورہ دیا کہ میٹنگ میں زور ہوگا سفارتی زبان میں اسے دھمکی کہتے ہیں، جس پر عمران خان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ٹھیک ہے کل ہی میٹنگ کرلیتے ہیں۔

پاکستان

imran khan

audio leak