Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی رکنِ کانگریس کا سیلاب سے نقصانات پرافسوس

وزیرمملکت حناربانی کی امریکی رکن کانگریس الہان عمرسےملاقات کی
شائع 28 ستمبر 2022 01:41pm
تصویرٹوئٹر
تصویرٹوئٹر

وزیرمملکت حناربانی کی امریکی رکن کانگریس الہان عمرسے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے موسمی تبدیلی سے ہونے والی تباہی سےآگاہ کیا۔

حنا ربانی کھرکا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کاسب سےبڑانقصان اٹھانا پڑرہا ہے، بین الاقوامی برادری سے اضافی مدد درکارہوگی، امریکی کانگریس موسمیاتی تبدیلی کےبحران سےنمٹنے میں کرداراداکرسکتا ہے۔

امریکی رکن کانگریس الہان عمرنےسیلاب سے نقصانات پرافسوس اوراظہارہمدردی کیا ساتھ ہی متاثرین کے لئے مزید امداد بھیجنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ رحناربانی نے ملک میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پرامریکاکی جانب سے بروقت امداد پراظہار تشکرکیا۔

climate change

Rain

Ilhan Omar

hina rabbani khar