ایف 16 طیاروں پر امریکا نے بھارت کا اعتراض مسترد کردیا
بھارت نے امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی پرشدید اعتراض کو یکسر مسترد کر دیا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارتی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان کو نئے طیاروں، نئے سسٹم یا نئے ہتھیاروں کی فراہمی نہیں کی جا رہی ہے۔
پاکستان کے لیے منظور کردہ 450 ملین ڈالر کی ڈیل پہلے سے فراہم کیے گئے طیاروں کی مینٹینس کے لیے ہے تاکہ جو طیارے پاکستان کے پاس ہیں انہیں برقرار رکھا جا سکے۔
پاکستان کا دفاعی پروگرام، ملک یا اس خطے سے ظاہر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو مضبوط بناتا ہے۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ کسی کے مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کو بڑھنے دیا جائے، ہم اپنے دوستوں ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو سفارتکاری اور بات چیت سے حل کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ وہ اس معاملے پر پاکستان اور بھارت کے ردعمل کا اظہار کریں۔
Comments are closed on this story.