Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کی لالچ، ملزم نے اپنے تین بھائیوں کو قتل کردیا

تینوں بھائیوں کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 27 ستمبر 2022 10:19pm
فوٹو — اہلِ خانہ
فوٹو — اہلِ خانہ

کوئٹہ میں ملزم نے فائرنگ کر کے اپنے تین بھائیوں کو قتل کردیا۔

شہر کے جوائنٹ روڈ ریلوے سوسائٹی میں نفرت اور جائیداد کی لالچ میں ایک شخص نے گاڑی میں فائرنگ کر کے اپنے تین بھائیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

اس میں پولیس کا کہنا ہے کہ 18 سالہ ملزم قیس خان نے اپنے تینوں بھائیوں کو جائیداد کی لالچ میں قتل کیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل قبضے میں لے لیا۔

quetta

police

Society