Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سارہ انعام قتل کیس میں ایک اور ایف آئی آر درج

مقتولہ کے والدین گزشتہ رات کینیڈا سے اسلام آباد پہنچے ہیں
شائع 27 ستمبر 2022 12:11pm

اسلام آباد میں شوہرکے ہاتھوں قتل ہونے والی صحافی ایازامیرکی بہو سارہ انعام کے کیس میں ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پولیس نے کیس کے مرکزی ملزم شاہنوازامیرکے قبضے سے غیرقانونی کلاشنکوف برآمد ہونے پر تھانہ شہزادٹاؤن میں ایک اورمقدمہ درج کیا ہے ۔

شاہنوازامیرنے 23 ستمبر کی شب لڑائی جھگڑے کے بعد اہلیہ سارہ کلو چک شہزاد کے ایک فارم ہاؤس میں سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وار سے قتل کردیا تھا۔

مقتولہ سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیرہونے کےسبب قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوسب انسپکٹر نوازش علی خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، تاہم پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کے والد انجینئرانعام الرحمان اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سارہ کی میت ان کے والدین کے حوالے کی جائے گی ۔

دوسری جانب کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیرکےعلاوہ ایازامیربھی زیرحراست ہیں جن کا گزشتہ روزدیا جانےوالا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ آج ختم ہورہا ہے۔ عدالت نے شاہنوازامیر کا 3 روزہ جسمان یریمانڈ منظورکیا تھا۔

تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم شاہنواز کے والد صحافی ایازامیرکو ہفتہ 24 ستمبرکوگرفتارکیا تھا، قتل کے مقدمے میں نامزد ایازامیرکے خلاف دفعہ 302 کے ساتھ دفعہ 109بھی شامل کی گئی ہے ، کیس میں ان کی سابقہ اہلیہ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔

کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ سارہ قتل سے 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔ شاہنوازاورسارہ کی شادی چند ماہ قبل سرانجام پائی تھی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

firing

پاکستان

islamabad police

Ayaz Amir

Shahnawaz Amir

Sara Shahnawaz