Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ میں گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر کے 3 بیٹے جاں بحق

چاروں افراد شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا
شائع 27 ستمبر 2022 08:53am
جاں بحق افراد چمن سے تعلق رکھنے والے ارتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر کے بیٹے ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
جاں بحق افراد چمن سے تعلق رکھنے والے ارتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر کے بیٹے ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے چمن سے تعلق رکھنے والے ارتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ زریان خان، 20سالہ صدران اور 8سالہ زران خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میتوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

چاروں افراد شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی کو نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

آئی جی بلوچستان کا فائرنگ کے واقعے کا نوٹس، رپورٹ طلب

دوسری جانب آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آی جی بلوچستان نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں۔

firing

quetta

killed

doctor son