پاکستان چین سے قرضوں میں ریلیف حاصل کرے، امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن: امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان پرزوردیا ہے کہ وہ اپنے قریبی ساتھی چین سے قرضوں میں ریلیف طلب کرے کیونکہ سیلاب نے جنوبی ایشیائی ملک میں تباہی مچائی ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان کے لیے مزید ایک کروڑڈالرزامداد کا اعلان کیا گیا ۔
بلاول سے ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ، “ ہم ایک سادہ پیغام بھیجتے ہیں۔ ہم یہاں پاکستان کیلئے ہیں، جیسا کہ ماضی میں آنے والی قدرتی آفات کے دوران تھے“۔
انہوں نے کہاکہ میں نے اپنےساتھیوں پر زوردیا ہے کہ چین کو قرضوں میں ریلیف اورتنظیم نو کے کچھ اہم معاملات میں شامل کیا جائے تا کہ پاکستان سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال سے جلدازجلد نکل سکے۔
چین پاکستان کا اہم اقتصادی اور سیاسی پارٹنر ہے جو 54 بلین ڈالر کی ”اقتصادی راہداری“ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس سے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور بیجنگ کو بحر ہند تک رسائی فراہم کی جائے گی۔
واشنگٹن میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان کے لیے مزید 10 بلین ڈالرامداد کااعلان کرنے والے انٹونی بلنکن کا کہناتھا کہ سیلاب کےچیلنج سےفوری نہ نمٹےتواس کے اثرات طویل مدتی ہوں گے، مشکل لمحےمیں پاکستان کےساتھ ہیں۔
مذاکرات کے بعد کی جانے والی مشترکہ پریس بریفنگ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پردکھ کا اظہار کرنے والے انٹونی بلنکن نے کہا کہ پاک امریکامعاشی تعلقات مزیدمضبوط کیےجاسکتےہیں۔
بلاول بھٹو نے امریکی ہم منصب کوپاکستان کےدورےکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دنیامیں سبزانقلاب لانےکاوقت آپہنچا ہے،پاکستان اورامریکاکےدرمیان سفارتکاری کی واپسی ہوگئی ہےاورجب بھی ہم مل کرکام کرتےہیں تومثبت نتائج حاصل ہوتےہیں۔ ماحولیاتی انصاف پرامریکا سے مدد اورتعاون چاہتے ہیں ۔
بلاول نے پاک امریکادوستی زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئےامید ظاہرکی کہ جوبائیڈن سبزانقلاب کی قیادت کریں گے۔
بلاول بھٹونے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی سےآنےوالی تباہی کاسامناہے جبکہ کاربن کےاخراج میں پاکستان کا0.8فیصدحصہ ہے۔
دونوں ممالک کے 75 سالہ سفارتی تعلقات منانے کے استقبالیہ سے متعلق کی جانے والی ٹویٹ میں بلاول نے کہا کہ قی پذیر ممالک ماحولیاتی انصاف کی تلاش میں ہیں، جسے امریکا اور انٹرنیشنل کمیونٹی دوبارہ بہتر اور سرسبزبنانے میں کلیدی کردارادا کرسکتی ہے“ ۔
celebrated #PakUsAt75 w/ @SecBlinken & Pak-US community at @StateDept. History has proven that when 🇵🇰 & 🇺🇸 work together we achieved great things. developing countries are looking for climate Justice. 🇺🇸 & int. community can play key role in helping build back better & greener. https://t.co/hLG7lOwiXn pic.twitter.com/n6Ob7pkZcU
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 27, 2022
ذرائع کاکہنا ہے کہ بلاول بھٹو اگلے 3 روز کے لئے واشنگٹن میں قیام کریں گے جہاں وہ امریکی کانگریس کے اہم ارکان سے ملاقاتیں جب کہ ممتازامریکی تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔
Comments are closed on this story.