Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

روس کے اسکول میں فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں پانچ بچے، دو اساتذہ اور دو سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔
شائع 26 ستمبر 2022 04:17pm
تصویر روئٹرز
تصویر روئٹرز

روس کے اسکول میں مسلح شخص نے خودکشی کرنے سے پہلے فائرنگ کرکے پانچ بچوں سمیت نو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ ماسکو سے تقریباً 970 کلومیٹر (600 میل) مشرق میں اُدمورتیا علاقے کے دارالحکومت ایزیوسک میں پیش آیا۔ تاہم فائرنگ کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا۔

وزارت داخلہ کی ادمرتیا برانچ کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کرمسلح شخص کی لاش برآمد کرلی۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کرنے سے پہلے نو افراد کو ہلاک کیا تھا، مرنے والوں میں پانچ بچے، دو اساتذہ اور دو سیکورٹی گارڈ شامل ہیں۔

اس سے قبل مئی2021 میں بھی ایک مسلح شخص نے قازان شہر میں سات بچوں سمیت دو افراد کو قتل کیا تھا۔

گزشتہ سال بھی اپریل میں مسلح شخص نے خودکشی کرنے سے قبل وسطی الیانوسک کے علاقے میں ایک کنڈرگارٹن میں دو بچوں اور ایک استاد کو قتل کر دیا تھا۔

russia

firing incident

Schools