Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم اورنگزیب کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کی پاکستانی شہریت ختم کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی
شائع 26 ستمبر 2022 11:36am

مسلم لیگ ن نے لندن میں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ساتھ پی ٹی آئی حامیوں کی بدتمیزی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے۔

رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے نارواسلوک سے پاکستان کی ساکھ متاثرہوئی۔

قراردار میں بدتمیزی کرنے والوں کی پاکستانی شہریت کو ختم کرنے کے ساتھ پاکستان داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں درج ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے بدتمیزی کے بڑھتے ہوئے واقعات پارٹی کی چھوٹی سوچ اورعدم برداشت کی تربیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ تحریک انصاف کےذمہ دار کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

پی ٹی آئی کے ایک درجن کے قریب کارکنوں نے اتوار کے روز لندن میں مریم اورنگزیب پر فقرے کسے تھے اور ان کا پیچھا کیا تھا۔

pti

PMLN

Marriyum Aurangzeb

punjab assembly

Heckled