Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم اور محمد رضوان نے کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟

بابر اور رضوان ٹی 20 میں 2 ہزار پارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے
شائع 26 ستمبر 2022 09:52am
پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انجام دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
پاکستانی اوپنرز نے یہ کارنامہ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف انجام دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

پاکستانی اوپنرزبابراعظم اور محمد رضوان نے ایک اوراعزازاپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم اور رضوان ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 ہزارپارٹنرشپ رنز بنانے والی پہلی جوڑی بن گئے۔

پاکستانی اوپنرزنے یہ کارنامہ کراچی میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں انجام دیا۔

بابراوررضوان کی شراکت میں اب تک 38 اننگز میں 2043رنز بن چکے ہیں، دونوں کے درمیان 14 مرتبہ 50 یا اس سے زائد رنزکی شراکتیں بنی ہیں۔

محمد رضوان نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

رضوان 66 ٹی 20 انٹرنیشنلز کی 55 اننگز میں سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

بابر اعظم نے 55 اننگز میں 2153 رنز بنائے تھے جبکہ محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں اپنی اننگ کا 46 واں رن لے کر بابر کو پیچھے چھوڑا،جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ 2195 رنز بنالیے ہیں۔

رضوان کی انگلینڈ کے خلاف ٹی 20سیریز میں تیسری ففٹی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹرمحمد رضوان کی شاندارکارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریزمیں تیسری ففٹی جڑدی۔

رضوان نے کراچی میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں 67 گیندوں پر88 رنزکی اننگزکھیلی۔

بابراعظم انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20میں فتح پرخوش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی 20میں فتح پرخوش ہوگئے۔

بابر نے کہا کہ بیٹنگ میں 10 سے 15رنزکم بنائے لیکن بولرزنے مایوس نہیں کیا، حارث رؤف کی پرفارمنس شانداررہی۔

cricket

پاکستان

karachi

England

mohammad rizwan

t20 series

Baber Azam

ریکارڈز

pak vs eng