Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

مریم اورنگزیب نے باوقار انداز میں پی ٹی آئی سپورٹرز کا سامنا کیا، وزیراعظم

مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے پر شہباز شریف نے ردعمل دیا ہے
شائع 26 ستمبر 2022 09:18am
مریم نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مریم نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے باوقار انداز میں پی ٹی آئی سپورٹرز کا سامنا کیا، انہوں نے پرسکون رہ کر ہراساں کرنے والوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

شہباز شریف کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے طرزعمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔

مزید پڑھیں: مریم اورنگزیب کو لندن میں شاپنگ کرنا مہنگا پڑ گیا

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بھی ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’’مریم اورنگ زیب‘‘ مجھے آپ پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کو لندن میں شاپنگ کے دوران پی ٹی آئی کے مبینہ کارکنوں نے گھیر کر طعنہ زنی کی اور ”چورنی چورنی“ کے نعرے لگائے۔

جواب میں مریم اورنگزیب نے ایک لفظ نہ کہا اور خاموشی سے چلتی رہیں۔

Information Minister

اسلام آباد

Marriyum Aurangzeb

Reaction

PTI workers

Harrasment

PM Shehbaz Sharif