Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشال الشمیمری :انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کی پہلی سعودی نائب صدر

ایرواسپیس انجینئرمشال الشمیمری فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک ہیں
شائع 26 ستمبر 2022 09:27am
تصویر: اباؤٹ ہرڈاٹ کام
تصویر: اباؤٹ ہرڈاٹ کام

ایرواسپیس انجینئرمشال الشمیمری انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن ( آئی اے ایف ) میں قیادت کے عہدے پرفائزہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں۔

سعودی خبررساں کے مطابق اس عہدے کےلیے دنیا بھرسے 14 امیدوارخواہشمند تھے،مشاعل الشمیمری فیڈریشن کے 12 نائب صدور میں سے ایک ہیں۔

انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے 400 ممبران کا تعلق دنیا کے 71مختلف ممالک سے ہے، رکنیت رکھنے والے مختلف اداروں اور تنظیموں میں معروف ایجنسیاں، خلائی کمپنیاں، صنعتیں، تحقیقی ادارے، یونیورسٹیاں، سوسائٹیاں، انجمنیں،عجائب گھراورادارے بھی شامل ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الشمیمری کوعالمی سطح پرخلائی شعبے کی ترقی کے لیے ان کے بہتر وژن، فیڈریشن کی کی ترقی واستحکام میں ان کے تعاون، اورمملکت کی قیادت کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کی وجہ اس عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔

 تصویربشکریہ: ایس پی اے
تصویربشکریہ: ایس پی اے

آئی اے ایف سالانہ انٹرنیشنل آسٹروناٹیکل کانگریس کے ساتھ ساتھ دیگر موضوعاتی کانفرنسوں اور ورکشاپس کے انعقاد سے پرامن مقاصد کے لیے خلابازوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی اورخلا سے متعلق سائنسی اور تکنیکی معلومات کے پھیلاؤ کی حمایت کرتا ہے۔

انٹرنیشنل ایسٹروناٹیکل فیڈریشن کے عہدے کے لیے سعودی خاتون کا انتخاب اس بات کی علامت ہے کہ سعودی عرب عالمی خلائی شعبے کے فروغ کے حوالے سے کام کر رہا ہے اور وہ آئی اے ایف کے رجحانات کے استحکام اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے میں حصہ لے گا

اس اہم عہدے پرسعودی خاتون کے انتخاب کی بڑی وجہ اس شعبے سمیت متعدد اداروں کے حوالے سے عالمی تعاون میں سعودی عرب کا اپنی پہچان بنانا ہے۔

Saudia Arabia

International Astronautical Federation

IAF

first Saudi woman

Mishaal Ashemimry