Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

معیشت کو ڈار کی نہیں بلکہ فوری انتخابات کی ضرورت ہے: فیاض الحسن چوہان

عمران خان کی واپسی سے ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان
شائع 25 ستمبر 2022 08:42pm
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)
فیاض الحسن چوہان (فوٹو:فائل)

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو ڈار کی نہیں بلکہ فوری انتخابات کی ضرورت ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار اپنی ناکام پالیسیوں سے پہلے ہی ملک کو دیوالیہ کرنے والا تھا، فوری انتخابات کے بعد عمران خان کی واپسی سے ہی معیشت بحال ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کی بڑھتی قیمتیں عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہیں- شہباز اور اس کے حواریوں کو بیرونی دوروں سے فرصت نہیں مل رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے عوام کو کورونا جیسی وبا میں بھی ریلیف فراہم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں میں عوام کی کثیر تعداد میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے واپس حکومت میں آئیں گے۔

pti

punjab

Fayaz Ul Hassan