Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا چیخیں مار رہا ہے: مریم اورنگزیب

آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی: مریم اورنگزیب
شائع 25 ستمبر 2022 07:42pm
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں (فوٹو:فائل)
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کر رہی ہیں (فوٹو:فائل)

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا چیخیں مار رہا ہے، عمران خان کو غصہ اور تکلیف یہ ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے کرک میں جلسے پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آڈیو ثبوت ہے کہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا اورنہ ہی کسی کوکوئی ناجائز فائدہ پہنچایاگیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو غصہ اس بات کا ہے کہ شہبازشریف نے کوئی پالیسی بدلی،نہ ہی زمین اور پان قیراط کے ہیرے مانگے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎خیرات کے پیسے اپنی ذات اور سیاست کے لئے استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے کا چیخنا چلانا بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‎اس آڈیو میں شوکت ترین اور آپ کے صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

PMLN

Federal govt

Maryam Aurangzeb