Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’امپورٹد حکومت بھارت سے تجارت کھولنے کی کوشش کر رہی ہے‘

مریم نواز کی خوبی ہے کہ ان سے سچ نہیں بولا جاتا۔ عمران خان
شائع 25 ستمبر 2022 05:08pm
کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب : آج نیوز یوٹیوب
کرک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے ہیں: اسکرین گریب : آج نیوز یوٹیوب

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹد حکومت بھارت سے تجارت کھولنے کی کوشش کر رہی ہے، بھارت نے عالمی قانون کو توڑ کر کشمیر کا اسپیشل اسٹیٹس ختم کیا تھا، میری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی۔

کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی آڈیو میں مریم نواز کے داماد کیلئے ہندوستان سے پاور پلانٹ مشینری امپورٹ کرنے کا کہا گیا، مریم نواز کی خوبی ہے کہ ان سے سچ نہیں بولا جاتا، لندن میں تو چھوڑیں پاکستان میں بھی بچاری کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، حقیقی آزادی کی جنگ لڑنا ہم سب پرفرض ہے- حکمرانوں کی دولت ومحلات ملک سےباہرہیں 2008 سے 2018 تک 400 ڈرون حملےہوئے،جن کیلئےہم نےجنگ کی انہوں نےہی ڈرون حملےکیے۔

انہون نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے ایک مرتبہ بھی مذمت نہیں کی، یہ لوگ 10سال تک ملک کو لوٹتے رہے، ان پر1100ارب روپےکی کرپشن کےکیسزتھے، مجھےان لوگوں کامقابلہ کرناہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نوازشریف کےبیٹےخود کوپاکستانی شہری نہیں کہتے، بےچاری مریم کےپاس لندن اورپاکستان میں کوئی جائیداد نہیں، جیل میں مجھےکوئی امیر آدمی نظرنہیں آیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس غلط فہمی میں نہ رہناکہ چوروں کوتسلیم کرلیں گے، میری قوم باہرنکلنے کیلئے تیار ہے، کپتان ایک پلاننگ کررہا ہے، قاتل اورمجرم راناثناء اللہ کا بھی پلان کررہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہماری واردات فیصلہ کن ہوگی، جس قوم میں قومی غیرت نہ ہو وہ کبھی اوپرنہیں آتی،بھیک مانگ کر ترقی کرناہوتی توابتک کرچکےہوتے، بدقسمتی سے وزیراعظم ہرجگہ جاکرپیسہ مانگ رہے ہیں۔

imran khan

Karak

PTI jalsa