اب مسئلہ مارچ میں عوام کی تعداد کا نہیں، عوام کو سیکیورٹی دینے کا ہے، ہاشم ڈوگر
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ اب مسئلہ مارچ میں عوام کی تعداد کا نہیں،عوام کوسیکیورٹی دینے کا ہے۔
ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اگر لانگ مارچ کی کال دی گئی تو مسلہ یہ نہیں ہے کہ لانگ مارچ میں پنجاب سے کتنے لوگ مارچ میں شامل ہوں گے، میرے لئے اب وزیر داخلہ پنجاب ہونے کے ناطے مسلہ یہ ہے کہ اتنی بڑی عوام کی تعداد کی حفاظت کی لیے سیکیورٹی کیسے دی جائی گی۔
مثلہ اب یہ نہیں ہے کہ لانگ مارچ ہوئ تو پنجاب سے کتنے لوگ جائیں گے۔ میرے لئیے اپ وزیر داخلہ کے طور پہ مثلہ یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ہم کیسے عوام کی حفاظت اور سیکیورٹی مینیج کریں گے۔ پنجاب کی شاہراہیں بلاک ہو جائیں گی
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 24, 2022
وزیر داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے دوران عوام کے ہجوم سے پنجاب کی تمام شاہراہیں بلاک ہو جائیں گی، عمران خان اور پبلک پریشر سے وفاقی حکومت اور پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگنا شروع ہو گئی ہیں۔
Comments are closed on this story.