Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوتھا ٹی 20: پاکستان نے انگلینڈ کو 3 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان88 رنز بناکر نمایاں رہے۔
شائع 25 ستمبر 2022 11:01pm
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی
تصویر: ٹوئٹر/پی سی بی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی 20 پاکستان نے جیت لیا، سات میچزکی سیریز دو دو سے برابرہوگئی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 167 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 166 رنز بنائے، محمد رضوان 88 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان لائیو ایکشن ساڑھے 7 بجے شروع ہوا، قومی ٹیم اس میچ کو جیت کر سیریز برابر کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

سات میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، حیدر علی اور شاہنواز دھانی کی جگہ آصف علی اور وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا جبکہ انگلش ٹیم نے بھی 3 تبدیلیاں کیں۔

اس کے بعد پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے آخری 3 میچ لاہور میں بدھ سے کھیلے جائیں گے۔

cricket

پاکستان

karachi

England

national stadium

t20 series

pak vs eng