پی ٹی آئی نے مسلح جتھوں سے چڑھائی کی کوشش کی تو اسے ہر صورت روکیں گے: رانا ثنا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلح جتھوں سے ریاست پر چڑھائی کی کوشش کی تو ہر صورت روکیں گے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان ملک کو ناکام کرنے کی کوششوں میں جُتا ہوا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ڈیل میں شوکت ترین کے شرمناک کردار پر انہوں نے ایک لفظ نہیں کہا اور اگر پی ٹی آئی نے جتھوں کے ساتھ ریاست پر چڑھائی کی کوشش کی اسے تو ہر صورت روکیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دو تین ووٹ اِدھر اُدھر ہونے سے گیم تبدیل ہو سکتا ہے، صوبائی حکومت کے موجودہ روئیے کو دیکھتے ہوئے آئینی و سیاسی تبدیلی لانا ضروری ہو گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے پاکستان پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ حکومتی معاشی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نواز شریف آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔
Comments are closed on this story.