Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب متاثرین کیلئے بحالی و آبادکاری کی کوششیں کی جارہی ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کے لوگوں نے سیلاب پر بھی سیاست کی۔
شائع 24 ستمبر 2022 11:31am
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کا کام جلد مکمل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں ملاقات کی۔

اس موقع پر جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے پلان پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے جذبے کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد کی ہے- متاثرین کی بحالی کے کام کو ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے لوگوں نے سیلاب پر بھی سیاست کی، اس قومی چیلنج کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آخری سیلاب متاثرہ شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Usman Buzdar

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

floods