Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات نے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کے شدید پھیلاؤ کا خدشہ ظاہرکردیا

ڈینگی کا پھیلاؤ اکتوبرکے وسط تک جاری رہے گا
اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2022 01:50pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کے پیش نظرمحکمہ موسمیات نے ملک کے 10 بڑے شہروں میں ڈینگی وائرس میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں گزشتہ 10 سال میں یہ رجحان خاص طور پرمون سون کے بعد 5 ستمبر سے 20 دسمبر کے درمیان دیکھنے میں آیا، جبکہ ڈینگی وہاں افزائش پاتا ہے جہاں درجہ حرارت 26-29 سینٹی گریڈ کے درمیان اور نمی 60 فیصد تک رہتی ہے۔

مزید پڑھیں: بیماری پھیلانے والے مچھر کن لوگوں کو زیادہ کاٹتے ہیں؟

ڈینگی مچھرطلوع آفتاب کے دو گھنٹے بعد حملہ آورہوجاتا ہے اورغروب آفتاب سے دو گھنٹے پہلے بھی مچھرمتاثر کرسکتے ہیں، جب درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہوتا ہے تو اس کی افزائش رک جاتی ہے۔

ماحولیاتی تبدیلی ڈینگی کے پھیلاؤ کے لیے ایک مثالی ماحول فراہم کررہی ہے تاہم ستمبر کے وسط سے زورپکڑنے والے ڈینگی وائرس کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ اکتوبرکے وسط تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں: بارشوں اورسیلاب کے بعد ڈینگی وائرس نے بھی سراٹھا لیا

ڈینگی وائرس خاص طور پر10 بڑے شہروں کو متاثرکرسکتا ہے، جن میں کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد ،حیدرآباد، فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ ملک بھرمیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھی ڈینگی کا پھلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

پاکستان

Met Office

Rain

dengue

dengue virus