سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا
اسلام آباد کی پولی کلینک اسپتال میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو سارہ بی بی کا پوسٹ مارٹم کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے سر ماتھے اور بازوؤں پر زخم کے نشانات پائے گئے۔
پوسٹ مارٹم میں سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہو سکا، جس کے لیے ڈاکٹرز نے مقتولہ کے جگر دل، تلی، پھیپڑے اور معدے کے سیمپل لئے ہیں جن کو پنجاب سائنس ایجنسی لاہور بھیجا جائے گا۔ مقتولہ کی لاش کو امانتاً پولی کلینک کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز کا ایک ماہ قبل سارہ سے نکاح ہوا تھا، کینیڈین شہریت رکھنے والی سارہ ایک ہفتہ قبل پاکستان پہنچی تھی، شاہنواز کی سارہ سے یہ دوسری شادی تھی۔
اس سے قبل، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا، ملزم نے اہلیہ کو جم میں استعمال ہونے والے ڈمبل مارکرقتل کیا اوروہ مبینہ طورپرنشے کی حالت میں تھا۔
سینئر صحافی ایاز امیرنے بہو کے قتل پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی نہ ہو اور نہ ہی کسی کو ایسا صدمہ نہ اٹھانا پڑے۔
Comments are closed on this story.