Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرانسجنڈر ایکٹ خواجہ سرا کو وہ حقوق دیتا ہے جو آئین میں ہیں: نایاب علی

نادرا کے مطابق 27 ہزار افراد اپنا جینڈر تبدیل کروا چکے ہیں۔
شائع 23 ستمبر 2022 06:12pm
کراچی: خواجہ سرا اپنے حقوق کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج  کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)
کراچی: خواجہ سرا اپنے حقوق کیلئے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کر رہے ہیں: فوٹو (فائل)

خواجہ سرا کمیونٹی نے “ ٹرانسجنڈر ایکٹ “ کے حوالے سے آوازبلند کردی۔

کمیونٹی سربراہ نایاب علی کا کہنا ہے کہ کچھ معصوم علماء کو اس قانون کے حوالے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔۔۔ کوئی بھی اس ایکٹ کی مخالفت کرکے ہمارے حقوق نہیں چھین سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سرا کمیونٹی کی سربراہ نایاب علی نے کہا کہ ٹرانسجنڈرایکٹ خواجہ سرا برادری کو وہ حقوق دیتا ہے جو آئین میں ہیں اور اسی قانون کے تحت خواجہ سرا کو شناخت کا حق بھی دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرانس جینڈرپرسنز ایکٹ 2018 : ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

انہوں نے کہا کہ 2017 میں قانون بنانے سے پہلے اس ایکٹ کو سائنسی، طبی، ثقافتی بنیادوں پرجانچا گیا تھا، جماعت اسلامی سمیت کچھ اور جماعتیں ہماری برادری کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قانون کی مخالفت کر رہی ہیں، کچھ علما کو اس قانون کے حوالے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔

نایاب علی کا کہنا تھا کہ نادرا کے مطابق 27 ہزار افراد اپنا جینڈر تبدیل کروا چکے ہیں، صرف 9 افراد نے خود کو بطورخواجہ سرا رجسٹرڈ کروایا ہے- ملک میں 10 لاکھ خواجہ سرا ہیں جنہیں رجسٹرڈ کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان

Transgenders in Pakistan

Transgender Act