Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایازامیرکی قتل ہونے والی بہو گزشتہ روزہی پاکستان پہنچی تھیں

سارہ اور شاہنوازکی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی
شائع 23 ستمبر 2022 03:10pm

سینیئرصحافی ایازامیرکے بیٹے شاہنوازکے ہاتھوں اہلیہ کے قتل کا معاملہ سوشل میڈیا پرانتہائی زیربحث ہے۔

اس فیملی سےقریبی روابط رکھنے والے یاجاننے والے بہت سے صارفین کی جانب سے کی جانے والی ٹویٹس میں مقتولہ کے حوالے سے مختلف معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ 37 سالہ مقتولہ سارہ کینیڈاکی شہریت رکھتی تھیں اورگزشتہ روز ہی دبئی سے پاکستان پہنچیں تھیں جہاں وہ ملازمت کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے نے اہلیہ کو قتل کردیا

مقتولہ کی ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ شاہنوازاورسارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیاکے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

قتل کے حوالے سے پولیس سمیت دیگرذرائع کا بھی یہی کہنا ہے کہ گزشتہ رات دونوں میں کسی بات پربحث ہوئی جس کے بعد شاہنواز نے طیش میں آکرسارہ کے سر پر وزنی چیز دے ماری۔

سارہ اس چوٹ سےبیہوش ہوگئیں جس کے بعد ملزم نے انہیں باتھ روم لے جاکرباتھ ٹب میں لٹادیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویرمیں سارہ کی لاش باتھ ٹب میں پائی گئی ہے۔

شاہنوازاس فارم ہاؤس پراپنی والدہ کے ساتھ رہائش پزیرتھے جو ایازامیر کی سابقہ اہلیہ ہیں، دونوں کی کافی عرصہ قبل طلاق ہوچکی ہے۔

پولیس کی فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کےلیب بھجوا دیے ہیں۔

islamabad police

Ayaz Amir

Ayaz Amir Son

Poly Clinic

Chak Shahzad

Shahnawaz Amir

Sara Shahnawaz