Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت عدالت سے ریلیف مانگ لیا

پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی
شائع 23 ستمبر 2022 01:29pm
نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت لاہور کی احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔

احتساب عدالت لاہور نے مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کی۔

نواز شریف نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022 کے تحت درخواست دائر کر دی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کڑور سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں۔

درخواست گزار کے خلاف دائر ریفرنس میں 13 کڑور کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا، ریفرنس میں عدالت 3ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے، عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

PMLN

accountability court

پاکستان

Maryam Nawaz

NAB ordinance