Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل، پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کو سرینڈر کرنے کا موقع دے دیا
شائع 23 ستمبر 2022 11:38am
اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے، عدالت
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے، عدالت فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ سنیٹر اسحاق ڈار کو سرینڈر کرنے کا موقع دے دیا،عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پرسماعت کی۔

جج محمد بشیر نے پوچھا کہ اسحاق ڈاربیمارتھے یا کوئی اور مسئلہ تھا، جس پر اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیدھےعدالت پیش ہوجائیں گے ۔

مزید پڑھیں: اثاثہ جات ریفرنس: اسحاق ڈار کے دوبارہ دائمی وارنٹس گرفتاری جاری

جج احتساب عدالت نے پراسیکیوٹر افضل قریشی سے متعلق پوچھا تونیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہوئے ہیں ۔

جج محمد بشیرنے اسحاق ڈارکے دائمی وارنٹ معطل کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے، اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 18 مئی کو لیگی رہنما اسحاق ڈار کےخلاف اثاثہ جات ریفرنس میں دائمی وارنٹ جاری کیے تھے،سماعت میں عدالت نے شریک ملزمان کی نیب ترمیمی آرڈیننس کی بریت درخواستوں پر فیصلہ بھی اسحاق ڈار کی گرفتاری سے مشروط کیا تھا ۔

PMLN

accountability court

Ishaq Dar

اسلام آباد

mohammad bashir