Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی وفد کا مبینہ دورہ اسرائیل، دفتر خارجہ نے تردید کردی

میڈیا میں آنے والا وفد ایک غیر ملکی این جی او کا تھا جو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں
شائع 22 ستمبر 2022 08:14pm
ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ فوٹو — فائل
ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ فوٹو — فائل

دفتر خارجہ نے پاکستانی وفد کے مبینہ دورہ اسرائیل کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان یں کہا کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا، میڈیا میں آنے والا وفد ایک غیر ملکی این جی او کا تھا جو پاکستان میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ فلسطین پر پاکستان اپنی پالیسی پر سختی سے گامزن ہے اور نہ ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کا ایک سفارتی وفد اسرائیل کے خفیہ دورے پر ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ سے ملاقات کرے گا۔

ایک دعوے کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نسیم اشرف کر رہے ہیں، جو 2006 سے 2008 کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم اشرف سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے چیئرمین اور چھ سال تک وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد میں ایک کراچی میں مقیم صحافی بھی شامل ہیں۔

Israel

foreign office

اسلام آباد

Pakistani Delegation