Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی مارچ: پولیس نفری نہ بھیجنے پر صوبوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 08:54pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ (فوٹو : اے پی پی)
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ (فوٹو : اے پی پی)

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پولیس نفری نہ بھیجنے پر صوبوں کیخلاف کارروائی کا عندیا دے دیا۔

وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے قائمہ کیمٹی برائے داخلہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں ہے، خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے ہم بھی مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہماری افواج اورسکیورٹی فورسز طالبان کے مسئلہ سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، اس میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی نفری نہ بھیجنے کی صورت میں صوبوں کے خلاف آئین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

pti

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah