پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں گر گئیں
پاکستان بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جمعرات کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں 5 ڈالر کمی کے بعد 1669 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئیں، جس کا اثر مقامی صرافہ بازاروں پر بھی ہوا۔
صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 400 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 54 ہزار 700 روپے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 32 ہزار 630 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت 1570 روپے فی تولہ کی سطح پر مستحکم رہی۔
ہڑتال کی دھمکی
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے فکسڈ ٹیکس اور تین سو سکوائر فٹ سے زائد دکانوں پر تین فیصد سیلز ٹیکس مسترد کر دیا۔
ایسوسی ایشن کے نمائندگان کا کہ نا ہے کہ حکومت نے 30 ستمبر تک مطالبات تسلیم نہ کئے تو یکم اکتوبر سے پاکستان بھر میں غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کا سونا امپورٹ نہیں کرتے، لہٰذا ان پر کوئی ٹیکس نہیں لگنا چاہئے۔
Comments are closed on this story.