Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیراسیٹامول بنانے والی کمپنیزکے لیے حکومت کا اہم فیصلہ

کمپنیاں ریٹیلر کو مارجن دے سکیں گی
شائع 22 ستمبر 2022 12:27pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

ملک میں بڑھتی ہوئی دوائیوں کی قلت کے پیش نظرحکومت نے پیراسیٹا مول بنانے والی کمپنوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اورریلیف سرگرمیوں سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

وزیراعظم نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کرتے پیراسیٹا مول کی فراہمی آسان اور فوری بنانے کی ہدایت کی۔

وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کردیا جس کے تحت اب کمپنیاں ریٹیلر کو 15 فی صد تک مارجن دے سکیں گی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

medicines

Floods in Pakistan