Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کبھی نہیں دیکھی، انجلینا جولی

میں اس وقت بھی پاکستان آئی جب انہوں نے افغانیوں کی دل کھول مدد کی
اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2022 10:22am
پاکستان کو بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے، ہالی ووڈ اداکارہ  ــ تصویراسکرین گریب ٹوئٹر
پاکستان کو بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے، ہالی ووڈ اداکارہ ــ تصویراسکرین گریب ٹوئٹر

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کبھی نہیں دیکھی، پاکستان کو بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے۔

انجلینا جولی ان دنوں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان میں موجودہیں ، انہوں نے گزشتہ روز نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس طرح کی تباہی کبھی نہیں دیکھی، میں اس وقت بھی پاکستان آئی جب انہوں نے افغانیوں کی دل کھول مدد کی، میں اس مشکل گھڑی آپ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوں۔

انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی خود بڑی قدرتی آفت کا شکار ہیں، پاکستان میں جو صورتحال ہے دنیا کو اس پر جاگنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت سارے لوگوں کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے کم ذمہ دار ممالک کو تباہی اور اموات کا دوسروں کی نسبت زیادہ سامنا ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں بین الاقوامی برادری سے آپ کی مدد کے لئے کہوں گی، موسمیاتی تبدیلی نہ صرف ہورہی ہے بلکہ یہ پاکستان میں نظر آرہی ہے، پاکستان میں بہت بڑی امداد کی ضرورت ہے، اگر امداد نہ آئی تو 2 ہفتوں میں لوگوں کا مزید برا حال ہوگا۔

انجیلنا جولی کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی بڑی تعداد غذائی قلت کا شکار ہے، سردی آرہی ہے، فصلیں تباہ ہوگئیں یہ ایک بڑی تباہی ہے۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہر جگہ پاک فوج کو عوام کی مدد کرتے اور زندگیاں بچاتے دیکھا۔

پاکستان

Angelina Jolie

Floods in Pakistan

NFRCC

hollywood actress