Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیلاب: پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے، صدر جوبائیڈن

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کیلئےعالمی برادری کے اقدامات کی ضرورت ہے، امریکی صدر
شائع 21 ستمبر 2022 08:52pm
نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو (روئٹرز)
نیویارک: امریکی صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو (روئٹرز)

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی دنیا کیلئے ایک بڑا چیلنج ہیں، پاکستان کوسیلاب کی وجہ سے شدید مشکلات درپیش ہیں، پاکستان کوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جوبائیڈن نے کہا کہ معاشی بہتری کیلئے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا زیادہ ترحصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو روکنے کیلئےعالمی برادری کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا بھر کو درپیش بحرانوں کے خاتمے کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے، امریکا انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سائبر سیکیورٹی آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

Joe Biden

US President

UN GENERAL ASSEMBLY

Newyork