Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر واپس نہیں جائے گا: چودھری پرویز الٰہی

پنجاب میں 150 پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائی جائیں گی۔
شائع 21 ستمبر 2022 08:15pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو: ٹائمز آف اسلام آباد/ٹوئٹر)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو: ٹائمز آف اسلام آباد/ٹوئٹر)

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب سے کوئی افسر ہماری اجازت کے بغیر واپس نہیں جائے گا، ہماری طرف سے پولیس کو سپورٹ اور ٹھنڈی ہوا آئے گی جو نیچے عوام تک جانی چاہیے۔

دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں پولیس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے کہا کہ جی او آر میں افسروں کیلئے رہائشی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 150 پولیس پٹرولنگ پوسٹیں بنائی جائیں گی اور کچے کے علاقے میں سپیشل فورس کو تنخواہ کا خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر اور دادرسی کیلئے عوام کو بار بار تھانے جانے کی ضرورت پیش نہیں آنی چاہیے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے آفس میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی۔

پرویز الہیٰ نے سی سی پی او کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ آپ نے چارج نہیں چھوڑنا، ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے۔

cm punjab

police

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt