Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی مارچ: وزیر داخلہ نے خبردار کردیا

ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو۔۔۔
شائع 21 ستمبر 2022 07:23pm
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ (فوٹو: فائل)

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے کارکنوں نے ڈی چوک کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو انہیں منتشر کردیا جائے گا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاگل اور احمق شخص سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، اس کے شر سے کوئی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے ادراک نہ کیا تو یہ ایسا پاگل ہے جیسا جرمنی میں پیدا ہوا تھا، اس کے پاگل پن کے سبب قوم نے 50 سال غلامی کاٹی۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا آئینی حق ہے، لیکن ایف نائن پارک میں احتجاج کریں، اگر ڈی چوک آنے کی کوشش کی گئی تو دھونی دیں گے۔

دریں اثنا، اسلام آباد کیپٹل پولیس (آئی سی ٹی) نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ شہر کے ریڈ زون کے علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے تاکہ سیاسی ریلی کی روشنی میں امن و امان کی کسی بھی ممکنہ صورتحال کو روکا جا سکے۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ یہ اس وقت کیا گیا جب کچھ لوگ اپنے سیاسی مطالبات ماننے کے لیے اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں۔

اس سے قبل، بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں موجودہ حکومت کے خلاف احتجاجی کال دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کال زیادہ دور نہیں، اس مہینے ہی دے دوں گا۔

pti

Interior Minister

imran khan

Rana Sanaullah