عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف توہینِ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل
لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورسابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کردیے ۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس جواد حسن نے عمران خان اور فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، دونوں رہنماؤں کی جانب سے بابراعوان اورفیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے توہین الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس معطل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اورفواد چوہدری سے متعلق شوکازنوٹس کے معاملے پر لارجر بینچ سماعت کرے گا، دونوں رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان اور فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیے تھے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ توہین عدالت کا اختیار الیکشن کمیشن کو نہیں ہے، شوکاز نوٹس معطل کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔
Comments are closed on this story.