Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاپتہ افراد کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی: کشور زہرہ

اگر کارکنان نے جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے
شائع 21 ستمبر 2022 12:00am
MQM say waday - koi poray karega?| Spot Light with Munizae Jahangir | Aaj News

رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی واپسی کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ‘اسپاٹ لائٹ’ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کارکنان کی واپسی سے متعلق فی الحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ہمارے کئی کارکنان ابھی تک لاپتہ ہیں جن کے لواحقین کے لئے صبر کرنا بہت مشکل کام ہوتا ہے۔

کشور زہرہ نے کہا کہ لاشیں ملنا ہمارے لیے نئی بات نہیں، کئی کارکنان کو غائب ہوئے تقریباً 6 سے 10سال ہوگئے ہیں، اگر کارکنان نے جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے، امید ہے رانا ثناء اللہ اس پر کام کریں گے۔

اس ضمن میں رہنما پیپلز پارٹی ناز بلوچ کا کہنا تھا کہ لاشیں ملنے پر لواحقین پر بہت بڑا پہاڑ ٹوٹتا ہے، لوگوں کو قومی دھارے میں لانا سیاسی جماعتوں کا ہی کام ہے۔

AAJ NEWS

Rana Sanaullah

missing person

MQM Pakistan