Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

متحدہ کے لاپتہ کارکن کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی واپسی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

خبریں گردش کرنے کے بعد اس وقت سے اب تک تمام تھانوں میں چکر لگا چکی ہوں
اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2022 12:13am
فوٹو — نمائندہ آج نیوز
فوٹو — نمائندہ آج نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے لاپتہ کارکن محمد ریاست کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی واپسی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی۔

ایک بیان میں محمد ریاست کی اہلیہ نے کہا کہ کل ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد میں وزیر داخلہ راناثنااللہ سے میٹنگ کے بعد میڈیا کے ذریعے سے معلوم ہوا کہ میرے شوہر واپس آگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیا پر خبریں گردش کرنے کے بعد اس وقت سے اب تک تمام تھانوں میں چکر لگا چکی ہوں لیکن تاحال مجھے اپنے شوہر کا معلوم نہ ہوسکا۔

لاپتہ کارکن کی اہلیہ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزارش ہے ہمیں بتایا جائے میرے شوہر کہاں ہیں۔

خیال رہے کہ ویرداخلہ رانا ثناء اللہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے جہاں انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین سے تعزیت اور رابطہ کمیٹی اراکین سے ملاقات کی۔

رانا ثنا اللہ کی بہادر آباد پر آمد کے بعد 2015 سے لاپتہ ایم کیو ایم کے دو کارکنان بشمول محمد ریاست اور طاہر کی واپسی کی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں۔

karachi

Rana Sanaullah

missing person

MQM Pakistan