Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آرمی چیف کی یورپی یونین سفیر سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

یورپی یونین اور عالمی شراکت داروں کی مدد سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی
شائع 20 ستمبر 2022 06:39pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آئی ایس پی آر
فوٹو — اسکرین گریب/ آئی ایس پی آر

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی یورنی یونین (ای یو) کی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سکویرٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور ای یو کے ساتھ دو تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے یورپی یونین کی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارکباد بھی پیش کی جب کہ دونوں جانب سے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ روابط کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یورپی یونین کی سفیرنے پاکستان میں بدترین سیلاب سے ہونے والی تباہی پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

ای یو کی سفیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر پاک فوج کی کوششوں کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردارادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،آرمی چیف نے توقع ظاہر کہ یورپی یونین اور عالمی شراکت داروں کی مدد سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی ممکن ہو سکے گی۔

ISPR

COAS

European Union

GHQ

اسلام آباد

Floods in Pakistan