Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

لاہور: دوہرے قتل کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے

پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج۔
شائع 20 ستمبر 2022 04:05pm

لاہور میں دوہرے قتل کی واردات کیخلاف دو مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔

لاہور کے علاقے چوہنگ میں گزشتہ روز 2 افراد کے قتل اور ڈولفن اہلکار سمیت تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کے دو مقدمات تھانہ چوہنگ میں درج کرلئے گئے۔

ڈولفن اہلکار منصور الیاس کو زخمی کرنے پر پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا جبکہ دو افراد کے قتل کا مقدمہ مقتولین کے ورثاءکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تھانہ چوہنگ کے قریب پیش آنے والے واقعہ میں فائرنگ سے عمران اور اصغر جاں بحق جبکہ ملزمان کا تعاقب کرنے والے ڈولفن اہلکار منصور الیاس، شہری بشارت اور مصطفی زخمی ہوئے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتولین پر تھانے سے واپسی پر فائرنگ کی اور تعاقب کرنے والی ڈولفن ٹیم کو بھی نشانہ بنایا۔

جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

lahore

killing

case registered