Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ، سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی تھرپارکر کو طلب کرلیا

پولیس نے با اثر افراد کے خلاف کارروائی سے بھی انکار کردیا تھا۔
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 05:49pm

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ نے تھر پارکرمٹھی میں لڑکی سے مبینہ گینگ ریپ کے بعد خود کشی کی خبروں پر ازخود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی میرپورخاص،ایس ایس پی تھرپارکر اور کیس کے تفتیشی افسر کو 22 ستمبر کو ریکارڈسمیت طلب کرلیا ہے۔

اس سے قبل، تھرپارکر کے گاؤں مہران سومرو، جو کلوئی ٹاؤن کا حصہ ہے، میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی خاتون نے خودکشی کرلی۔

اتوار کی رات دیر گئے متاثرہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ٹاؤن بھیج دیا گیا۔

لڑکی کو مبینہ طور پر پانچ روز قبل “نامعلوم” افراد نے اغوا کیا تھا، جنہوں نے اس کو گاؤں کے قریب ایک دور دراز مقام پر چھوڑنے سے پہلے اس کی عصمت دری کی۔

اپنی تحریری پولیس شکایت میں متاثرہ لڑکی نے دعویٰ کیا کہ وہ والد کی پنشن کے لیے رسمی کاغذات لینے کے لیے حیدرآباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

Sindh High Court

Girl

Tharparker

Mithi