Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دے دیا

گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔
شائع 20 ستمبر 2022 03:34pm
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے لاہور میں آتشزدگی کے واقعات کے بروقت سدباب کیلئے واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دیدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدار ت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا چوتھا اجلاس ہوا، جس میں ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے لاہور میں واٹر ہائیڈرنٹ قائم کرنے کا حکم دیا۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آتشزدگی کی صورت میں مختلف مقامات پر قائم واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ بڑی عمارتوں کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر کوئی نقشہ پاس نہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ایل ڈی اے حدود میں واقع شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں کو بھی ڈویلپمنٹ میں شامل کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے کینڈین نژاد پاکستانی عامر خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیز کے وفد کی ملاقات کی اور وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے چیک پیش کیا۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt