Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں قید پاکستانی نژاد عدنان سید 23 سال بعد رہا

عدنان سید کو 1999 میں 18 سال کی عمر میں اپنی کلاس فیلو لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 05:25pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

امریکی ریاست میری لینڈ کی عدالت نے پاکستانی نژاد عدنان سید کو اپنی کلاس فیلو لڑکی کے قتل کے الزام سے تئیس سال بعد بری کردیا۔

عدنان سید کو 1999 میں 18 سال کی عمر میں اپنی کلاس فیلو لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدنان سید کو مقتولہ کے ساتھ آخری رابطہ ہونے کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔

عدنان سید نوجوانی میں مقتولہ کے ساتھ (تصویر: اے ایف پی)
عدنان سید نوجوانی میں مقتولہ کے ساتھ (تصویر: اے ایف پی)

کیس 23 سال تک امریکی عدالت میں زیر سماعت رہا، اس دوران مختلف ایجنسیوں نے تفتیش کی، بالآخرعدنان سید کو 23 سال پابندِ سلاسل رکھنے کے بعد باعزت رہا کر دیا گیا۔

عدنان سید کو رہائی کے بعد بھی قانونی پابندیوں کا سامنا کرنے پڑے گا، جس کے تحت وہ بغیر اطلاع محدود علاقے سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ عدنان کی سابقہ گرل فرینڈ کے قتل میں دو دیگر ممکنہ مشتبہ افراد موجود ہیں، جنہیں کبھی بھی مقدمے کی سماعت کے دوران دفاع میں پیش نہیں کیا گیا۔

اس کیس نے قومی توجہ اس وقت حاصل کی جب پوڈ کاسٹ “سیریل” نے ان کے جرم کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا۔

عدنان سید جو اب 42 سال کے ہیں، نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے 18 سالہ من لی کو نہیں مارا، من لی کو 1999 میں بالٹی مور کے ایک پارک میں گلا دبا کر دفن کیا گیا تھا۔

پیر کو بالٹی مور کی سرکٹ کورٹ کی جج میلیسا فن نے عدنان کو جیل سے رہا کرنے اور گھر میں نظربند رکھنے کا حکم دیا۔

استغاثہ کے پاس نیا مقدمہ چلانے یا مقدمہ خارج کرنے کے لیے 30 دن ہوتے ہیں۔

بالٹی مور کے ریاستی وکیل نے بدھ کو سید کی نمائندگی کرنے والے ایک عوامی محافظ کے ساتھ کی جانے والی ایک سال کی طویل تحقیقات کے بعد سزا کو ختم کرنے کے لیے ایک پٹیشن دائر کی، جس میں مقدمے کے گواہوں اور شواہد کے ساتھ کئی مسائل پائے گئے۔

استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ اس بات پر زور نہیں دے رہے تھے کہ سید بے قصور ہیں، لیکن انہیں اب “سزا کی دیانت” پر اعتماد نہیں ہے، اور انصاف کا تقاضا ہے کہ سید کو کم از کم ایک نئے مقدمے کی سماعت کا موقع دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سید کو جیل سے رہا کیا جانا چاہیے جہاں انہوں نے دو دہائیاں گزاری ہیں، جب کہ استغاثہ تحقیقات مکمل کریں اور فیصلہ کریں کہ آیا نیا مقدمہ چلانا ہے۔

استغاثہ نے کہا کہ انہیں دو متبادل مشتبہ افراد کے بارے میں نئی معلومات ملی ہیں، جن کا انہوں نے نام نہیں بتایا ہے۔ ان کی شناخت اصل استغاثہ کو معلوم تھی لیکن قانون کے مطابق دفاع کے لیے ظاہر نہیں کی گئی۔

شکاگو پبلک ریڈیو اسٹیشن ڈبلیو بی ای زیڈ کے ذریعہ تیار کردہ پوڈ کاسٹ “سیریل” نے 2014 میں اس کیس کی طرف قومی توجہ مبذول کروائی۔

بالٹی مور کے ریاستی وکیل مارلن موسبی نے ایک بیان میں کہا کہ “اس گھناؤنے جرم کے ذمہ دار کو جوابدہ ہونا چاہیے”۔

Murder

Adnan Syed

Released