Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشکل آتی ہے تو عمران خان ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں: مریم نواز

عمران خان اے بی سی ڈی پڑھنے کے بجائے ثبوت لائیں۔
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 06:38pm
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز میڈیا سے گفتگو کر رہی ہیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مشکل آتی ہے توعمران خان ڈرانا دھمکانا شروع کردیتے ہیں، عمران خان پرہرالزام ثابت ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ قدرت کااصول ہے کہ سچ ایک نہ ایک دن سامنےآجاتاہے، جھوٹ مٹنے کیلئے ہے،مٹ کر رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرانادھمکا ملک اوراداروں کیلئےاچھانہیں، ہمیں عمران خان کے بجائے ملک پرتوجہ دینا چاہئے، جلسوں میں للکاریں اورپھرپاؤں پڑجائیں،یہ نہیں ہوسکتا،عمران خان اے بی سی ڈی پڑھنے کے بجائے ثبوت لائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت ناجائزحکومت ہے،ایک نہ ایک دن ختم ہوناہے، پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے اچھا ہے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نےاسلام آبادمیں املاک کونذرآتش کیا، میں اس کوجمہوری رویہ نہیں سمجھتی، ان کا انقلاب رانا ثناء اللہ کے خوف سے نکلا ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشارپراکساتے ہیں، عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرناہے۔ بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

مریم نواز نے عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آہی جاتاہے، اللہ پر بھروسہ ہے، انصاف کی توقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت کی حامی ہوں، اداروں پرحملہ کرنا،پسند کی تقرری کے لیے انتشارکی طرف جانا کیا یہ جمہوری شخص کا عمل ہے؟۔

PMLN

Maryam Nawaz

اسلام آباد