Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

‘عمران خان بتائیں ایکس وائے کون ہے اور وہ کس کو فون کررہے ہیں؟’

اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے
شائع 20 ستمبر 2022 02:01pm
امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران خان سے ملتی ہیں، رہنما ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کے رہنماجاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان بتائیں ایکس وائے کون ہے؟ اور وہ کس کوفون کررہے ہیں؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان تمام حدیں پھلانگ چکے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر اداروں کونشانہ بنارہے ہیں، عمران خان اداروں کو دباؤ میں لانے کے لئے واویلا کرتے ہیں، انہوں نےاداروں کے خلاف سخت رویہ اپنایا ہوا ہے۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پلاننگ سے فساد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہر ادارے پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے،عمران خان پاکستان کو سری لنکا بنانے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ عمران بتائیں یہ ایکس وائےکون ہے؟ اور وہ کس کوفون کررہے ہیں؟ لاڈلے کو آج بھی ہیرو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو 15 اکتوبر سے پہلے ہماری زبانیں بھی کھلتی دیکھیں گے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ امریکی سفیر رات کے اندھیرے میں عمران خان سے ملتی ہیں، خفیہ ملاقات میں کیا ڈیمانڈز کرتے سب کا پتہ ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان بے شک مقدمے درج کر کے انتقامی کارروائی کریں لیکن اسلامی تعلیمات کا مذاق اڑانے نہیں دیں گے، جلسے کے تمام انتظامات جس نے کیے وہ بھی ہمارے علم میں ہے ۔

رہنما ن لیگ جاوید لطیف نے خود پربنائے جانے والے مقدمے پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز بھی دے دی اور کہا کہ انہوں نے عمران کا کوئی کلپ توڑ مروڑ کر پیش نہیں کیا۔

PMLN

اسلام آباد

imran khan

Javed Latif