Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی وفد کا ایک اور خفیہ دورہ اسرائیل، حقیقت کیا ہے؟

وفد کی سربراہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نسیم اشرف کر رہے ہیں، دعویٰ
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 07:46pm
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی
آرٹ ورک: سفیرالہٰی قریشی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کا ایک سفارتی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل میں موجود ہے، جو رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیلی صدر آئزیک ہرزوگ سے ملاقات کرے گا۔

دعوے کے مطابق پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر نسیم اشرف کر رہے ہیں، جو 2006 سے 2008 کے درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

ڈاکٹر نسیم اشرف سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) کے چیئرمین اور چھ سال تک وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دورہ اسرائیل کے دوران پاکستانی وفد، جس میں ایک کراچی میں مقیم صحافی بھی شامل ہیں، کو اسرائیل بھر کے دورے کروائے گئے۔

اس سے قبل، جون میں پاکستانی صحافی احمد قریشی کو ایک ماہ قبل اسرائیل کا دورہ کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن پر ان کے شو سے نکال دیا گیا تھا۔

آج نیوز کی جانب سے ڈاکٹر نسیم اشرف سے کئے جانے والے رابطوں کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔

ایک سینئیر پاکستانی صحافی نے تصدیق کی کہ انہیں بھی دورے کی دعوت دی گئی، تاہم ادارے کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر انہوں نے یہ آفر مسترد کردی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کوئی سرکاری نہیں بلکہ نجی نوعیت کا دورہ ہے۔

سینئیر اینکر پرسن شوکت پراچہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ وفد پاکستان سے اسرائیل نہیں گیا اور نہ ہی جاسکتا ہے، کیونکہ پاکستانی پاسپورٹ اس کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ ایک غیر سرکاری نجی وفد ہے جو امریکا سے اسرائیل روانہ ہوا۔

تاہم، اسرائیلی دعوے کے برعکس وفد میں موجود شرکاء کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

انڈونیشیا کا وفد بھی اسرائیل میں؟

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انڈونیشیا کا ایک وفد بھی اسرائیل کے دورے پر موجود ہے جس کی سربراہی ایک “سینئر اہلکار” کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ انڈونیشیا دنیا میں سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک ہے۔

2021 کے آخری چند مہینوں میں ملاقاتوں، بیانات اور رپورٹس کا حالیہ سلسلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اسرائیل اور انڈونیشیا کے درمیان تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے ساتھ قریب تر ہوا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی دسمبر میں جکارتہ میں حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں انڈونیشیا کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Israel

Indonesia

Secret Visit

Pakistani Delegation