Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ، تھنڈر یا تربوز؟

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ تیار
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 11:39am

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لئے قومی ٹیم کی کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا۔

ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔

تاہم قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کو دیکھ جہاں بہت سے شائقین کرکٹ خوش ہوئے وہیں بعض سوشل میڈیا سے کٹ کے پر تنقید کرتے ہوئے اسے تربوز سے تشبیہ دے دی ۔

سوشل میڈیا پر خود بھارتیوں کی جانب سے اپنی ٹیم کی کٹ سمیت دوسری ٹیموں کا بھی مذاق بنایا جارہا ہے ۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 16 اکتوبر سے 13نومبر تک آسٹریلیا میں ہوگا۔

PCB

World T20