Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک بھارت میچ تنازع: برطانوی شہر لیسٹرمیں ہندو مسلم کشیدگی کا پھرآغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک گرفتار کیے جانے الے افراد کی تعداد 27 ہوچکی ہے
اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2022 03:12pm
تصویر بی بی سی
تصویر بی بی سی

برطانوی شہرمشرقی لیسٹرمیں مسلمان اور ہندو شہریوں کے درمیان ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ سے شروع ہونے والی کشیدگی تاحال برقرارہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں بھارتی اورمسلم شہری ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

ایشیا کپ کے دوران 28 اگست کو دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد لیسٹرمیں ہنگامہ آرائی اورنعرے بازی کے بعد نفرت انگیزجرائم کے تحت تحقیقات کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک گرفتار کیے جانے الے افراد کی تعداد 27 ہوچکی ہے۔

کشیدہ صورتحال کی تازہ ترین کڑی سے متعلق پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ عام شہری اس معاملے میں ملوث نہ ہوں، صورتحال پر قابو پایاجارہا ہے۔

چیف کانسٹیبل راب نکسن کا کہنا ہے کہ مشرقی لیسٹرکے کچھ حصوں میں بد نظمی کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ہم صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں اور وہاں اضافی نفری بھی بھجوائی جا رہی ہے۔ پولیس کوہجوم منتشر کرنے، شہریوں کوروکنے اورتلاشی لینے کےاختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

ٹی وی پریزینٹر جُولیا ہارٹلی نےٹویٹ میں کہا کہ ، “ سینڑوں ہندو اورمسلمان منہ پر ماسک پہن کر3 ہفتوں سے ہررات ایک دوسرے کیخلاف پرتشدد لڑائی کررہے ہیں اور یہ انڈیا اور پاکستان نہیں، یہاں لیسٹر میں ہورہا ہے“۔

تنازع کا آغازکیسے ہوا؟

ایشیا کپ کے دوران دبئی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے بعد لیسٹر میں ہنگامہ آرائی اورنعرے بازی کے بعد نفرت انگیزجرائم کے تحت تحقیقات کے دوران 5 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوزمیں ‘نسل پرستانہ اورنفرت انگیزنعرہ بازی’ کے مناظردیکھنے میں آئے جس کے بعد پولیس نے بھی تفتیش شروع کر دی تھی۔28 اگست کو ایشیا کپ کے پہلے مرحلے کا یہ میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا تھا ، جس کے بعد لیسٹرمیں ہنگامہ آرائی کا آغازہوا۔

United Kingdom

Muslim Community

India vs Pakistan

hindu community