‘ضمانت پر مفرور 3 رشتے دار پاکستانی عوام کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے’
**سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدالتی ضمانت پر مفرور 3 رشتے دار پاکستانی عوام کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 3 رشتے دار عدالتی ضمانتوں پر مفرور 24 کروڑ پاکستانیوں کے مستقبل کا لندن میں فیصلہ کریں گے، خرم دستگیر کہتے ہیں قومی سلامتی کے اداروں کے مستقبل کا فیصلہ بھی لندن میں یہی کریں گے، کسی مسلم لیگی لیڈر کو اس میٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی۔
3رشتیدار،عدالتی ضمانتوں پرمفرور24کروڑ پاکستانیوں کےمستقبل کالندن میں فیصلہ کرینگےخرم دستگیرکہتےہیں قومی سلامتی کےاداروں کےمستقبل کافیصلہ بھی لندن میں یہی کرینگے۔کسی مسلم لیگی لیڈرکواس میٹنگ میں بیٹھنےکی اجازت نہیں تھیPDMکاسیاسی جنازہ دھوم سےنکلےگانوازشریف پاکستان آنےسےگھبرائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 19, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔
شیخ رشید کا ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا کہ 150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہوگئے، جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہوگئے۔
150 روپے کلو نایاب آٹا خریدنے والے ریاست اور سیاست سے مایوس ہو گئے ہیں۔ جس اتحادی نے عمران خان کی حکومت کو چھرا گھونپا وہ عوامی حمایت سے محروم ہو گئے۔ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے۔ بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیے۔ 70 غیرآئینی وزراء کے خلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 19, 2022
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرنسی بھی پاکستان سے بہتر ہوگئی ہے، بلاول کو ملک چھوڑنے کا بہانہ چاہیئے، 70غیر آئینی وزراء کےخلاف ہائیکورٹ جارہا ہوں۔
Comments are closed on this story.