عمران خان ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں: عمر سرفراز چیمہ
آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، پی ڈی ایم اپنے این آر او ایجنڈے پر کام میں مصروف ہے۔
اپنے بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان 21 ستمبر کو سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون کا نفاذ تھا۔
مشیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، پی ڈی ایم کے اقتدار کا مقصد این آر او لینا ہی ہے۔
pti
punjab
Umar Sarfraz Cheema
مقبول ترین
Comments are closed on this story.